شہری کے گھر2افراد گھس آئے ،اہلخانہ کی مزاحمت پر فائرنگ ،ایک زخمی ،ملزم فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 58جنوبی میں گزشتہ نصف شب کے قریب روشان حیدر کے گھر میں دو نامعلوم مسلح افراد گھس آئے۔
کھٹکا ہونے پر اہل خانہ جاگ گئے جنہوں نے ایک ملزم کو قابو کیا تو دوسرے نے پسٹل سے فائرنگ کر کے روشان کے والد ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور دونوں ملزمان فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔