پانچ لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر، فراڈیے کے خلاف مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی چک نمبر 118 جنوبی میں مالی لین دین کے تنازع پر پانچ لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے فراڈ کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد انورنے پولیس کو بتایا کہ اس کے قریبی عزیز سلیم اللہ نے اس سے بطور قرض پانچ لاکھ روپے حاصل کیے تھے ۔بار بار تقاضہ کے بعد ملزم نے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا، جو بینک میں جمع کروانے پر ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔