آئل ٹینکر موٹر سائیکل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گرا،3زخمی
شکردرہ روڈ پر حادثہ،اسحاق، آصف اور حیات خان ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل ٹینکر کالاباغ سے تبی سر پٹرول لے کر جارہا تھا ،جاثے حادثہ کو بند کردیا گیا
کالاباغ (نمائندہ دنیا ) کالاباغ شکردرہ روڈ پر آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم حادثہ کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے ، حادثہ کے باعث آئل ٹینکر گہری کھائی میں گر گیا،تین افراد زخمی ہو گئے ، اسحاق، آصف اور حیات خان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو ٹیموں نے آئل ٹینکر کے ایریا کو بند کر دیا ، آئل ٹینکر کالاباغ سے تبی سر پٹرول لے کر جارہا تھا ۔