کندیاں میں کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، پتنگیں اور ڈور برآمد
کندیاں میں کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، پتنگیں اور ڈور برآمد 45 پتنگیں، 3 چرخیاں اور 3 کیمیکل ڈوریں برآمدعادل احمد کے خلاف مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) محمد رائے اجمل کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کندیاں پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق محلہ قادر آباد میانوالی کا رہائشی عادل احمد غیر قانونی طور پر پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے بروقت چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 45 پتنگیں، 3 چرخیاں اور 3 کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔