سرگودھا:ریلوے روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،عوام کو مشکلات کا سامنا

سرگودھا:ریلوے روڈ پر  ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا  ،عوام کو مشکلات کا سامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریلوے روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا’ جو عوامی مشکلات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی رسک بھی بنا ہوا ہے ،ریلوے روڈ پر کار شو رومز نے گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر رکھی ہیں اور کئی نجی کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں ۔

پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں سمٹ کر رہ گئی ہیں، ’ جس کی وجہ روزانہ گھنٹوں ٹریفک پھنسی رہنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ’ اور اکثر و بیشتر راہ گیروں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا رہتاہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ شورومز مالکان کو اپنی حد میں رہنے کا پابند بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں