صنعتوں میں بوائلر سیفٹی پر عملدرآمد، شوگر ملز یونٹ II کا معائنہ
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کی ہدایت پر بوائلر سیفٹی ٹیم صنعتوں میں متحرک ہو گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبالنے المعیز شوگر ملز یونٹ II کا دورہ کیا اور بوائلرز کی رجسٹریشن و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیکٹری انتظامیہ کو حکومتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ صنعتی حادثات کی روک تھام اولین ترجیح ہے ۔