ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس ،رمضان میں سکیورٹی سخت
ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس ،رمضان میں سکیورٹی سخت اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، سنگین جرائم کی فوری تفتیش کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی زیر صدارت پولیس افسران کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی اور جرائم کی روک تھام پر خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن اظہر سعید، ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود، ڈی ایس پی لیگل جاوید جسرا، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افضل خان اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے ، زیر تفتیش مقدمات میں پیش رفت اور قتل و سنگین جرائم کی فوری تحقیقات کی ہدایات دیں۔انہوں نے پتنگ بازی، کیمیکل ڈور اور غیر قانونی پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا بھی حکم دیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔