ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے مشق کا انعقاد

 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے مشق کا انعقاد

آگ پر قابو پانے ، مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے ،طبی امداد کا مظاہرہ ایسے اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے نہایت ضروری ہیں،ڈپٹی کمشنر خواب

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فائر سیفٹی اور مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز (فرضی مشقوں) کا انعقاد کیا گیا۔مشقوں کے دوران ہسپتال میں آگ لگنے ، زخمی افراد کو محفوظ طریقے سے نکالنے اور ایمرجنسی ردعمل کی عملی مشق کی گئی۔ موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل عملے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری اور منظم ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے جدید آلات کے ذریعے آگ پر قابو پانے ، مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں