شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نہ ہونے سے حادثات بڑھ گئے
شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نہ ہونے سے حادثات بڑھ گئے یو ٹرن، سپیڈکی کمی ، سیٹ بیلٹ،زیبرا کرسنگ سمیت کوئی بورڈ آویزاں نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اندرون شہر ملحقہ شاہراہوں ، مین شاہراہوں ، تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں، مختلف خطرناک موڑ ، پلوں ، سیم زدہ علاقوں اور رہائشی آبادیوں کے قریب سے گزرنے والی سڑکوں اور شاہراہوں پر حفاظتی بورڈوں کا نام و نشان تک موجود نہ ہے ۔ ان حفاظتی بورڈوں کے ساتھ ساتھ یو ٹرن، سپیڈکی کمی ، سیٹ بیلٹ، آگے موڑ ہے ، ہیوی ٹریفک کا داخلہ منع، ہارن بجانا ممنوع، ون وے اور مختلف سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے زیبرا کرسنگ، مین خطرناک موڑ ، مین شاہراہوں کے اطراف میں حفاظتی دیواروں پر ریفلیکٹر جیسے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں بدستور اضافہ ہورہا ہے ۔ مختلف رفاعی و فلاحی اداروں ، تنظیموں کی طرف سے اس جانب بیسیوں مرتبہ توجہ دلانے کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جا چکا ہے اسکے باوجود انتظامی اور محکمہ ہائی وے افسران کی مسلسل خاموشی شہریوں کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے ،جس پر شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔