مسلح کارسواروں کی مقامی وکیل کو اغواء کرنے کی کوشش
مسلح کارسواروں کی مقامی وکیل کو اغواء کرنے کی کوشش محمد عمر ایڈووکیٹ مسلح افراد نے کار سے اتارلیا،توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلح کارسواروں کی مقامی وکیل کو اغواء کرنے کی کوشش کی اور کار کو نقصان پہنچا کر فرار ہو گئے ،بتایا جاتا ہے کہ بلاک نمبر2کا رہائشی محمد عمر ایڈووکیٹ کو کار پر جاتے ہوئے خوشاب روڈ پر جھنگ موڑ کے قریب مسلح افراد نے گاڑی آگے لگا کر روک لیا اور توڑ پھوڑ کے ذریعے وکیل کی گاڑی کو نقصا ن پہنچا کر اسے زبردستی کار سے اتار لیا اور زبردستی اپنی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی تاہم راہگیرو ں کو آتا ہوا دیکھ کر ملزمان اسے زدوکوب کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔