غیر حاضر افسروں،ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
غیر حاضر افسروں،ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہچھٹی لئے بغیر سٹیشن چھوڑنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی :حکومت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) متعلقہ اتھارٹی سے چھٹی لئے بغیر غیر حاضر رہنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے علم میں آیا ہے کہ لگ بھگ تمام محکموں میں متعلقہ اتھارٹی سے بغیر چھٹی لئے غیر حاضری کا رجحان اداروں کی کارکردگی پر انتہائی منفی اثر مرتب کر رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت چھٹی کرنے اور اسٹیشن چھوڑنے والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے اعلانیہ اورخفیہ چیکنگ کا عمل بھی شروع کیاجا رہا ہے۔