مزید 6پتنگ فروش گرفتار،600پتنگیں ،ڈور کی چرخیاں برآمد
مزید 6پتنگ فروش گرفتار،600پتنگیں ،ڈور کی چرخیاں برآمد زین،غلام رسول، یوسف،عبداﷲ،،شیر خان،قمر عباس کیخلاف مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ، مزیدچھ پتنگ فروش گرفتار کر لئے گئے ،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، مڈھ رانجھا ،تھانہ بھیرہ،ساجد شہیدکی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے زین،غلام رسول،محمد یوسف،عبداﷲ، شیر خان،قمر عباس کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 6سو سے زائد پتنگیں اور ڈور کی درجنوں چرخیاں برآمد کر لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔