منشیات فروش گرفتار ،1کلو 150گرام چرس برآمد،مقدمہ

 منشیات فروش گرفتار ،1کلو  150گرام چرس برآمد،مقدمہ

پھلروان (نمائندہ دنیا ) پھلروان پولیس نے منشیات فروش حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے چرس 1 کلو 150 گرام برآمد کر لی، گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ سرگودھا پولیس ضلع بھر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں