مرغوں کی لڑائی پر جواء ،چار جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم مرغے ،فونز برآمد،5ملزم فرار

مرغوں کی لڑائی پر جواء ،چار  جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم مرغے ،فونز برآمد،5ملزم فرار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پپلاں پولیس نے جواء کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار جواریوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر تھانہ پپلاں نے مخبر کی اطلاع پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر چھاپہ مارا۔

 کارروائی کے دوران طاہر عباس شاہ، محمد الیاس، محمد مظہر اور غلام حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے داؤ پر لگی 7700 روپے نقد رقم، دو موبائل فون مالیتی 50 ہزار روپے اور دو اصیل مرغے برآمد کر لیے جبکہ 4 سے 5 ملزمان فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں