ڈی پی او میانوالی کی آج کھلی کچہری، شہریوں کو شرکت کی دعوت
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر)رائے محمد اجمل آج 12 بجے بمقام تھانہ دائودخیل کھلی کچہری لگائیں گے ۔
کھلی کچہری میں دائودخیل اور گرد و نواح کے شہریوں کے مسائل سنے جائیں گے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے جائیں گے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں اور صحافیوں کو کھلی کچہری میں شرکت اور کوریج کی دعوت دی گئی ہے تاکہ عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے ۔