2موٹرسائیکلیں آپس میں، رکشہ دیوار سے جاٹکرایا،4زخمی
عبدالحسیب اور سید زاہد عباس شاہ موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گئےرکشہ بچاتے ہوئے دیوا ر میں جالگا،علی رضا،بلال زخمی،2زخمیوں کی حالت نازک
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پہلا حادثہ بلاک نمبر 4 جوہرآباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالحسیب اور سید زاہد عباس شاہ شدید زخمی ہو گئے ۔حادثے کے دوران ایک تیز رفتار رکشہ بھی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گیا، جس میں سوار دو افراد علی رضا اور بلال زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا۔بعد ازاں زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر چاروں افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔