2موٹر سائیکلیں،2بکریاں اور گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا
رفیق کا موٹر سائیکل مسجد کے باہر سے غائب،ظہور کا گیس میٹر اتار لیا گیاذیشان بیگ کا موٹرسائیکل سبزی مندی ، ڈیرے سے فرمان کی بکری چوری
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )چوری کی وارداتوں میں موٹر سائیکلیں دیگر قیمتی اشیا چوری کر لی گئیں ،تفصیلات کے مطابق رفیق کا مسجد کے باہر سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہو گئے ،محمد شریف کی 40 ہزار روپے مالیت کی بکری چوری ہو گئی، ظہور احمد کے گھر کے باہر نصب گیس کا میٹر بھی نامعلوم افراد اتار کر لے گئے ، جس کی مالیت تقریباً 5 ہزار روپے بتائی گئی ہے ،ذیشان بیگ کا سبزی منڈی سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا، فرمان فاروق کے ڈیرہ سے بھی 40 ہزار روپے مالیت کی بکری چوری کر لی گئی ،متاثرہ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی بڑھتی وارداتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔