نمک کان میں تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق، دو بھائی زخمی

نمک کان میں تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق، دو بھائی زخمی

نمک کان میں تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق، دو بھائی زخمی مائننگ ایریا چکی میں حادثہ، عمران کی میت،زخمی فیاض اور ریاض ہسپتال منتقل

خوشاب (نمائندہ دُنیا)موضع چوہا کے مائننگ ایریا چکی میں نمک کی کان میں وزنی تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد متوفی محمد عمران ولد غلام کی میت اور دونوں زخمی بھائیوں محمد فیاض اور محمد ریاض کو طویل جدوجہد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے اس واقعے کو کوہستان نمک کی کانوں میں حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوہستان نمک کے مائننگ ایریا میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث کانکنوں کی اموات معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانوں میں حفاظتی انتظامات فوری طور پر مضبوط کیے جائیں کیونکہ کوئلے اور نمک کی کانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی زندگیاں محفوظ نہیں رہیں۔ علاقہ مکینوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر مناسب حفاظتی اقدامات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں