سلانوالی:اکھاڑی گئی شاہراہوں کی تعمیر دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

سلانوالی:اکھاڑی گئی شاہراہوں کی تعمیر دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

فنڈز کی عدم دستیابی پرٹھیکیدار ایک سال قبل کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تھا روزنامہ دنیا نے عوامی مشکلات کو اجاگر کیا،حکام کا فوری نوٹس،فنڈز فراہم

سلانوالی (نمائندہ دنیا)شہر سلانوالی کی دو انتہائی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں ضیاء شہید روڈ اور رانا مارکیٹ روڈ کی ازسرِنو تعمیر کا کام شروع ہونے جا رہا ہے ۔ یہ دونوں شاہراہیں تقریباً ایک سال قبل تعمیر و مرمت کے لیے اکھاڑی گئی تھیں، تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تھا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مٹی کے ڈھیر ہر وقت گرد و غبار کے طوفان کی شکل اختیار کر لیتے تھے ، جس کے باعث سانس، دمہ اور دیگر موذی امراض میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ روزنامہ دنیا نے عوامی مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے شہریوں کی آواز بن کر اس سنگین مسئلے کو نمایاں طور پر شائع کیا، جس پر حکام بالا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے حکام کے مطابق دونوں شاہراہوں پر تعمیراتی کام چند روز میں باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شہریوں اور تاجر برادری نے روزنامہ دنیا کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب تعمیراتی کام جلد مکمل ہوگا اور شہر ایک بار پھر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں