یونیوراسٹی آف سرگودھا کے علامہ اقبال کیمپس میں نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے علامہ اقبال کیمپس میں نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کر دیا۔
انہوں نے اس موقع پر پودا لگا کر کیمپس میں شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔افتتاحی تقریب میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کیمپس انتظامیہ کی جانب سے نئی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ سرسبز وشاداب ماحول کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔