سپورٹس ڈپارٹمنٹ،محکمہ پراسیکیوشن کا سپورٹس ایکسپو فیسٹول

سپورٹس ڈپارٹمنٹ،محکمہ پراسیکیوشن کا سپورٹس ایکسپو فیسٹول

سپورٹس ڈپارٹمنٹ،محکمہ پراسیکیوشن کا سپورٹس ایکسپو فیسٹولکھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم،یوم کشمیر کی مناسبت سے واک کا اہتمام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپورٹس ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پراسیکیوشن کے باہمی اشتراک سے اسپورٹس ایکسپو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرکٹ میچ، رسہ کشی اورمختلف ایتھلیٹکس مقابلے منعقد ہوئے ۔ فیسٹیول میں دونوں محکموں کے افسران اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی کرکٹ میچ کا اغاز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز بھی تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفیسر ملک عامر شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد اور خوش آئند اقدام ہے کہ آفیشل اسٹاف کو پہلی مرتبہ کسی فیسٹیول کے لیے دعوت دی گئی ہے فیسٹیول کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں