شٹل ٹرین میانی کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی ،ایک زخمی

 شٹل ٹرین میانی کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی ،ایک زخمی

میانی( نامہ نگار )ملکوال سے پنڈدادن خان آنے والی شٹل ٹرین میانی کے نواحی گاؤں مڈھ پھاٹک کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ملکوال سے پنڈدادن خان آنے والی شٹل ٹرین کو مڈھ پھاٹک کے قریب حادثہ پیش آیا ،واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں