لومیرج،لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کے واقعات ،5افرا د زخمی

لومیرج،لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کے واقعات ،5افرا د زخمی

لڑکی کے بھائی کی گھر میں فائرنگ،گرل ٹوٹنے سے وسیم،ریاض،یونس زخمی تلخی پر عدیل وغیرہ نے فیصل،احمد رضا نے ارسلان کو لہولہان کر دیا ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران موضع لقمان میں والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے عدیل وغیرہ نے فائرنگ کر کے فیصل ممتاز اور8شمالی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر احمد رضا اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ارسلان کو زخمی کر دیا، موضع واڈھی میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی مظہر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وسیم عباس کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی ، فائرنگ سے اوپر لگی لوہے کی گرل ٹوٹ کر نیچے وسیم عباس، ریاض اور یونس پر آن گری جس کی وجہ سے و ہ شدید زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں