لین دین ، گاڑیوں اور پراپرٹی کی خرید وفروخت میں فراڈ

لین دین ، گاڑیوں اور پراپرٹی کی خرید وفروخت میں فراڈ

لین دین ، گاڑیوں اور پراپرٹی کی خرید وفروخت میں فراڈ7شہریوں سے لاکھوں روپے لے کر خورد بر کر لئے ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین ، گاڑیوں اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کے دوران جعلسازی اور امانت میں خیانت کے ذریعے 42جنوبی کے محمد اکبر سے اسد نے ساڑھے 24لاکھ روپے ،محمدی کالونی کے شیر عباس سے فیصل نوید نے 12لاکھ روپے ،مکہ کالونی کے محمد تحسین سے محمد سرور نے 1لاکھ 70ہزار روپے ،زین پور کے محمد ریاض سے خضر حیات نے بیس لاکھ روپے ،جمیل پارک کے وجاہت نصر سے دو لاکھ روپے ،ظفر کالونی کے محمد فرحا ن سے اسامہ نے ساڑھے 10لاکھ روپے ،پھلروان کے شعیب سے ارشاد احمد نے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں