ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے سات جواری گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ واں بھچراں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے وٹک رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر تھانہ واں بھچراں نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارا۔ پولیس نے موقع سے محمد سرفراز، خضر حیات، محمد ریاض، محمد پرویز، محمد طارق، محمد اکرام اور محمد رمضان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 13 ہزار 300 روپے کی رقم اور 5 موبائل فون قبضہ میں لے لیے ۔