شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی ،پولیس افسروں کی شرکت ،تحائف پیش

شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی ،پولیس افسروں کی شرکت ،تحائف پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی بھلوال فیصل عباس اور ایس ایچ او بھلوال صدر ضیاء الرحمن نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی، دلہن کو شادی کے تحائف پیش کیے اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا \"شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کے بچے ہماری اپنی اولاد کی طرح ہیں۔ ہم ان کی ہر خوشی میں شامل ہو کر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پولیس فورس ایک خاندان ہے جو اپنے محافظوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں