تیز رفتار کار کی ٹکر ، خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے
تیز رفتار کار کی ٹکر ، خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئےزخمیوں میں موٹر سائیکل سوار قمرعباس، والدہ اور بیٹا شامل،کار سوار فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی اے ایف روڈ پر الف چوک کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ طارق آباد کا رہائشی قمر عباس اپنی والدہ منظور اں بی بی اور بیٹے قاسم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر 49ٹیل سے واپس گھر جا رہے تھے کہ مذکورہ مقام پر انہیں تیز رفتار کار نے کچل دیا، جس کے باعث تینوں شدید زخمی جبکہ کار سوار فرار ہو گیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جبکہ پولیس نے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔