کمشنر،ڈی سی اور ڈی پی او کی زیر قیادت کشمیر واک کا انعقاد
کمشنر،ڈی سی اور ڈی پی او کی زیر قیادت کشمیر واک کا انعقاد شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،نعرے بازی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چو دھری اور ڈی پی او صہیب اشرف کی قیادت میں کشمیر واک کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے ۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کشمیر کا بڑا کردار ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی اور یکجتی کا اظہار کیا ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے پر ظلم وستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔ آزادی قربانی اور جدوجہد سے حاصل ہوتی ہے ۔ تعلیم واحد راستہ ہے جس کے ذریعے اپنی آواز مؤثر انداز میں عالمی سطح پر پہنچائی جا سکتی ہے۔