نکاسی آب کا تنازع،2بھائیوں کا اپنی ممانی پر شدید تشدد

نکاسی آب کا تنازع،2بھائیوں کا اپنی ممانی پر شدید تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران بھرتھ شرقی میں نکاسی آب کے تنازعہ پر آصف اور اسکے بھائی عابد نے اپنی ممانی نسرین بی بی کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

129شمالی میں فیصل وغیرہ نے فیضان خان سے تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے اسکے بھائی آصف خان جو کہ حساس ادارے کا ملازم اور چھٹی پر آیا ہوا تھا کو چھرے کے پے در پے وار کر کے لہولہان کر دیا،کروڑ ے والا میں تلخ کلامی پر کامران وغیرہ نے سوٹے مار کر ضمیر عباس کو مضروب کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں