واپڈا ریکو ری افسر سے فائل چھین لی ،دھمکیاں ،مقدمہ درج
واپڈا ریکو ری افسر سے فائل چھین لی ،دھمکیاں ،مقدمہ درجقعاشق کا میٹر اتارنے کی کوشش کی تو اس نے اور بیٹے عباس نے مزاحمت کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریکوری اہلکار کو ہراساں کرتے ہوئے اس سے سامان اور فائل چھین کر دھمکیاں دینے پر نادہندہ شخص اور اسکے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ساہی وال سب ڈویژن کا ریکوری اہلکار امجد بلال فروکہ میں ریکوری پر مامور تھا جس نے پانچ ماہ کے بقایات جات ادا نہ کرنے پر ایک صارف عاشق حسین کا میٹر اتارنے کی کوشش کی تو موصوف اور اسکے بیٹے عباس نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اسے دھکے دے کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور لائن مین سے ٹی اینڈ پی کابیگ و سرکاری کاغذات چھین لئے ، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔