اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کیخلاف کاروائی التوا کا شکار ء

اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کیخلاف کاروائی التوا کا شکار ء

اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کیخلاف کاروائی التوا کا شکار ء اتائیوں کے سینکڑوں کلینک شفاء کے نام پر موت بانٹنے میں مصروف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کاروائی التوا کا شکار ہو کر ر ہ گئی،سینکڑوں کی تعداد میں چلنے والے اتائیوں کے کلینک شفاء کے نام پر موت بانٹنے میں مصروف ہیں ان اتائی اڈوں پر ہر قسم کے علاج کے علاوہ ڈلیوری سمیت تمام تر آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں جہاں آئے روز کسی نہ کسی کی موت ہو جاتی ہے ۔لیکن اس کے باوجود نہ تو قانون حرکت میں آتا ہے اور نہ ہی محکمہ صحت کی ضلع بھر میں کوئی رٹ دکھائی دیتی ہے ،یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے حالیہ کاروائیوں کے بعد نامور ڈاکٹرز کے نام استعمال کرنے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے جن کی آڑ میں غیر مستندداور ان پڑھ افراد علاج معالجہ کے نام پر سرعام انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف عمل ہیں ،اور باعث تشویش امر یہ ہے کہ گزشتہ ماہ سرگودھا کی اعلی انتظامیہ نے خفیہ اور اعلانیہ کاروائیوں کا جو اعلان کیا تھا اس پر بھی تاحال عملدرآمد شروع نہیں ہوا، اور صورتحال بدستور جوں کی توں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں