میانوالی پولیس کا معذور کانسٹیبل سے اظہارِ یکجہتی اور امداد
میانوالی پولیس کا معذور کانسٹیبل سے اظہارِ یکجہتی اور امدادڈی ایس پی اور دیگر افسروں نے گھر جا کر عصمت اللہ خان کی عیادت کی
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنے ساتھی کانسٹیبل صہیب عبد اللہ خان کے ساتھ بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز افضل خان، لائن آفیسر سب انسپکٹر نور خان اور محرر لائن اے ایس آئی عصمت اللہ خان نے کانسٹیبل کے گھر جا کر اس کی عیادت کی۔اس موقع پر پولیس افسران نے باہمی تعاون سے اکٹھی کی گئی مالی امداد بھی فراہم کی۔ بتایا گیا کہ کانسٹیبل صہیب عبد اللہ خان بیماری کے باعث ایک ٹانگ سے معذور ہیں اور محکمانہ سطح پر بھی ان کی امداد جاری ہے ۔ میانوالی پولیس کا کہنا تھا کہ فورس کے اندر اتحاد، بھائی چارہ اور انسان دوستی ہماری پہچان ہے اور مشکل وقت میں کوئی بھی اہلکار تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔