محفوظ پنجاب پروگرام، ٹرانسپورٹ سے سلنڈر اتارنے کی مہم

 محفوظ پنجاب پروگرام، ٹرانسپورٹ سے سلنڈر اتارنے کی مہم

محفوظ پنجاب پروگرام، ٹرانسپورٹ سے سلنڈر اتارنے کی مہم غیر معیاری گیس سلنڈرز سے ناقابلِ تلافی نقصان ،سکول وینز کی بھی چیکنگ

میانوالی (نامہ نگار)محفوظ پنجاب، راستے آسان پروگرام کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر معیاری گیس سلنڈر اتارنے کا عمل جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ نے بتایا کہ یہ کارروائی محکمہ سول ڈیفنس کے تعاون سے کی جا رہی ہے ۔ڈی ٹی او کے مطابق غیر معیاری گیس سلنڈرز اور غیر ذمہ دارانہ استعمال حادثات کا باعث بن سکتے ہیں جو ناقابلِ تلافی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سکول وینز کی بھی چیکنگ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمبائن کیمپین مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی جس کی ڈی پی او میانوالی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں