چوری اور ڈکیتی میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

 چوری اور ڈکیتی میں ملوث  3 رکنی گینگ گرفتار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب 3 رکنی گینگ تھانہ پھلروان کی گرفت میں آ گیا۔ گرفتار ملزمان میں وقار، مدثر اور شہریار شامل ہیں، جن سے 2 لاکھ 62 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ملزمان کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ، ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ برآمد شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں