بھیرہ: سانحہ اسلام آباد کیخلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
بھیرہ: سانحہ اسلام آباد کیخلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ
بھیرہ (نامہ نگار)سانحہ اسلام آباد کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی امام بارگاہ سے سید نوید حسین اور سید منذر عباس کی قیادت میں شروع ہوئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ اسلام آباد کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محبوب حسین نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات معاشرے کے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں، حکومت ذمہ داران کو فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے ملک میں امن، اتحاد اور انصاف کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا۔