اہم افسروں کے نجی کاروبار ، بے نامی اثاثوں کی چھان بین رک گئی
اہم افسروں کے نجی کاروبار ، بے نامی اثاثوں کی چھان بین رک گئیاداروں کی کارکردگی صرف سرکاری ریکارڈ تک محدود رہ گئی ہے :ذرائع کادعویٰ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر بیٹھے افسروں کی جانب سے عہدوں کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے کاروباری شراکت داری، پرائیویٹ بزنس چلانے اور بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے شروع ہونے والی چھان بین رک گئی۔ ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع کے محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، روڈز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ضلع کونسلوں، کارپوریشنوں اور دیگر بلدیاتی اداروں میں ایسے افسران تعینات ہیں جن کے خلاف درجنوں کرپشن کیسز موجود ہیں اور جو اپنے نجی کاروبار چلا رہے ہیں۔ ان میں نجی فارمیسیاں، کالجز، ڈسٹری بیوشن، پرائیویٹ ہسپتال، سکولز اور دیگر کاروبار شامل ہیں۔ان افسران پر الزام ہے کہ ان کے کروڑوں روپے کے بے نامی اثاثے بھی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ 2023 میں حکومت نے اس ضمن میں مرحلہ وار تصدیق کا عمل شروع کیا اور ضلعی حکومتوں کو خصوصی ٹاسک دیے ۔ مگر چند تبادلوں کے بعد کارروائی رک گئی ۔ اس صورتحال کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی صرف سرکاری ریکارڈ تک محدود رہ گئی ہے ۔
چھان بین رک گئی۔