جنوبی نہری شاخوں میں گندم کی فصل متاثر، کاشتکار پریشان

 جنوبی نہری شاخوں میں گندم کی فصل متاثر، کاشتکار پریشان

جنوبی نہری شاخوں میں گندم کی فصل متاثر، کاشتکار پریشان ناقص حکمت عملی ،بارشوں کی کمی کی وجہ سے گندم کی کاشت متاثر ہو رہی ،کاشتکار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی نہری نظام کی تمام جنوبی شاخوں کے اطراف واقع سینکڑوں دیہات میں گندم کی فصل کی پیداوار مقررہ معیار سے کم اور کمزور ہونے کے باعث کاشتکار شدید پریشان ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ نہر بندی کے حوالے سے ناقص حکمت عملی اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے گندم کی کاشت متاثر ہو رہی ہے ۔

بنیادی وجہ جنوبی شاخ کی نہروں والے علاقوں میں زمینی پانی کا انتہائی کڑوا ہونا ہے ، جسے فصلوں میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ شمالی شاخ سے ملحقہ علاقوں میں زمینی پانی ٹیوب ویلوں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ، لیکن جنوبی شاخ کے ہزاروں کاشتکار اس صورتحال سے شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔کاشتکار گنے کی پیدوار میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں اور اب گندم کی فصل میں نقصان کے اندیشے نے انہیں دوہری مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر نہروں کی بحالی اور فصلوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں