سوشل میڈیا پر فحش مواد بنانے پر ملزموں کا مدعی پر حملہ
سوشل میڈیا پر فحش مواد بنانے پر ملزموں کا مدعی پر حملہ نعلین، حیدر وغیرہ نے عبداﷲ کی فیملی کی تصاویر ایڈیٹ کر کے مواد اپ لوڈ کیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ٹک ٹاک پر فیملی کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے فحش مواد بنانے اور تشہیر کرنے کے مقدمہ کے ملزموں نے مدعی عبداﷲ اور اس کے ساتھی ثاقب پر تشدد کر دیا، جس پر ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ 46 جنوبی کے رہائشی نعلین، حیدر وغیرہ نے عبداﷲ کی فیملی کی تصاویر ایڈیٹ کر کے فحش مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان نے گزشتہ روز کلہاڑی اور سوٹے سے حملہ کر کے عبداﷲ اور ثاقب کو شدید زخمی کر دیا۔