نجی سکول کے کنسرٹ میں تلخ کلامی پر 2دوستوں پر تشدد

 نجی سکول کے کنسرٹ میں تلخ کلامی پر 2دوستوں پر تشدد

نجی سکول کے کنسرٹ میں تلخ کلامی پر 2دوستوں پر تشددمختار اور ساتھیوں نے جہانزیب،والدہ خورشید اور ہمشیرہ نسیم کو پیٹ ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران پی اے ایف روڈ کوئین چوک میں نجی سکول کے کنسرٹ کے دوران تلخ کلامی پر عبدالرحما ن وغیرہ نے محمد علی اور اسکے دوست اعتصام کو آہنی راڈز اور ہنٹروں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جبکہ 46جنوبی میں سابقہ تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے مختار اوراسکے ساتھیوں نے جہانزیب اسکی والدہ خورشید بی بی اور ہمشیرہ نسیم بی بی کوسوٹے مار کر مضروب کر دیا،پولیس نے مقدما ت درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں