وڈیروں کے مظالم کا شکار غریب خاندان تھانے پہنچ گیا

 وڈیروں کے مظالم کا شکار غریب خاندان تھانے پہنچ گیا

حاجی زبیر،اسامہ ساہی ، بلال ساہی وغیرہ نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہےخاندان کو فائرنگ سے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں،متاثرین،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بااثر وڈیروں کے مظالم کا شکار غریب خاندان انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گیا،97جنوبی کی رہائش رمشاء بی بی نے پولیس کو بتایا کہ دیہہ کے حاجی زبیر،اسامہ ساہی ، بلال ساہی وغیرہ نے ان کا عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ،ملزمان ہم سے کام بھی کرواتے ہیں اور مزدوری بھی نہیں دیتے ،اگر انکار کریں تو میاں بیوی اور بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے گزشتہ روز بھی جب مزدوری کی رقم مانگی تو ملزمان نے اسے اور اسکے خاوند لیاقت سمیت بچوں کو بھی ڈنڈو ں سوٹوں سے مارنا شروع کر دیا،اور پورے خاندان کو فائرنگ سے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں