مکان پر مبینہ قبضہ کی کوشش فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی
خوشاب (نمائندہ دُنیا)دامن مہاڑ کے گاؤں وہیر میں فاروق بھٹی کے مکان پر مبینہ قبضہ کی کوشش کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں محمد جنید گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان محمد جنید ولد اعجاز حسین ماچھی کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا۔
جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جوہر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔ پولیس نے زخمی محمد جنید کے بیان کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال فائرنگ کی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔