اتحاد العلماء، بزمِ حسان تاجر برادری اور سماجی کار کنو ں کا ایک مشترکہ اجلاس

اتحاد العلماء، بزمِ حسان  تاجر برادری اور سماجی کار کنو ں  کا ایک مشترکہ اجلاس

بھیرہ(نامہ نگار)اتحاد العلماء، بزمِ حسان، تاجر برادری اور سماجی کارکنان کا ایک مشترکہ اجلاس ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں کی رہائش گاہ آرائیں ہاؤس بھیرہ میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ممتاز ماہرِ تعلیم چوہدری محمد اکرام اللہ سلیمی، قاری اکرم عثمانی، مفتی محمد عثمان علی، چیئرمین بزمِ حسان حافظ محمد ایوب، مولانا عبدالرحمن سالک، مولانا ظفر بلال، اتحاد العلماء کے مولانا امیر حسن، مولانا محمد عمران، مولانا کفایت اللہ سمیت تاجر و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گنج منڈی گراؤنڈ بھیرہ میں 11 اپریل کو سالانہ محفلِ حمد و نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں