اسلام آباد خودکش حملے کیخلاف احتجاج،شدید نعرے بازی

اسلام آباد خودکش حملے کیخلاف احتجاج،شدید نعرے بازی

شرکا کا شہدا ترلائی کی تصویریں اٹھا کر امریکہ اوراسرائیل کیخلاف احتجاج حملہ کرنیوالے داعش کے فتنے ہیں،گرفتار کر کے سزا دی جائے ،مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مختلف شیعہ تنظیموں کے زیر اہتمام اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ ترلائی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا نے ہاتھوں میں سانحہ ترلائی کے شہدا کی تصویریں اٹھا کر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،تفصیل کے مطابق سرگودھا میں شیعہ علماء کونسل سرگودھا ڈویژن اور انجمن جعفریہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مرکزی مسجد و امام بارگاہ بلاک نمبر7 سے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے سانحہ ترلائی کے شہداء و زخمیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالمی دہشت گردی کی مذمت کی۔اس احتجاج کی خاص بات بین المسالک ہم آہنگی تھی، جہاں امن کمیٹی کے ممبران سمیت اہلسنت جماعت اور دیگر مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل درالعلوم محمدیہ امام بارگاہ بلاک 19علام نصیر حسین اعوان ، خطیب و صدر انجمن جعفریہ ٹرسٹ مسجد و امام بارگاہ بلاک 7 علامہ عمران رانجھا اور دیگر علما کرام کا کہنا تھا کہ\\\"پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی تنازع نہیں، ہم سب ایک ہیں۔ اسلام پر حملہ کرنے والے داعش کے فتنے ہیں۔ حکومت ان دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ احتجاجی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔ حسین چوک (نوری گیٹ) پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں