بھاگٹانوالہ پولیس کی کارروائی، 2 پتنگ باز گرفتار، کیمیکل ڈوریں برآمد

بھاگٹانوالہ پولیس کی کارروائی، 2  پتنگ باز گرفتار، کیمیکل ڈوریں برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر لی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ نے واضح کیا کہ پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں ۔تاکہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں