میانوالی میں نو جوان نے خود کو گو لی مار کر خودکشی کر لی
میانوالی میں نو جوان نے خود کو گو لی مار کر خودکشی کر لی لاش قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ طرہ باز ٹاؤن میں 23 سالہ نوجوان شہزاد ولد حبیب اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی رائے اجمل نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور موقع کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر کی زیر نگرانی فرانزک اور انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کیے اور جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے لیے ضروری اقدامات کیے ۔ ڈی پی او نے واقعے کی ہر پہلو سے جامع اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں لاش کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دریں اثنا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر نوجوان گزشتہ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور ایک روز قبل اپنے ایک دوست کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اس کی نعش دیکھ کر واپس آیا تھا۔