میانوالی:فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے چھاپے ،ہزاروں لٹر دودھ کی چیکنگ

میانوالی:فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے  چھاپے ،ہزاروں لٹر دودھ کی چیکنگ

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں! ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 23360 لٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت20.2کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،1.7کلوگرام بسکٹ،76.5لیٹرزائدالمیادمشروبات،66.5کلوگرام چائنہ نمک،13.83کلوزائدالمیادمصالحہ جات،6.18کلوگرام زائدالمیادچائے کی پتی،2.7کلوگرام اچار ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر215000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں