شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ، ڈپٹی کمشنر خوشاب

 شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ، ڈپٹی کمشنر خوشاب

شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین نے شہریوں کے مسائل سنے موقع پر حل کے احکامات

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کو میرٹ پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری اور شفاف حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عام آدمی تک براہِ راست رسائی اور مسائل کا بروقت ازالہ ہے ۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے ، شہری بلا جھجھک اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے لائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس ضمن میں تمام محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جائیں اور ان کے فوری حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں