میانوالی، مسلم لیگ (ن)مریم نواز کے استقبال کیلئے تیار

 میانوالی، مسلم لیگ (ن)مریم نواز کے استقبال کیلئے تیار

تحصیل پپلاں میں اجلاس، کارکنوں کا وزیراعلیٰ کے جلسے میں شرکت کا اعلان

میانوالی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک محمد فیروز جوئیہ، حکیم محمد ایوب قریشی، ملک عطا محمد اعوان، موسیٰ خان آف موچھ اور چوہدری ساجد محمود ورک جٹ نے کہا ہے کہ میانوالی کی عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کرے گی اور جلسے میں بھرپور شرکت کر کے ترقی کے سفر کو نئی زندگی دے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تحصیل پپلاں کے اہم اجلاس میں کیا گیا جو 5-6 ایم ایل، ڈیرہ جٹاں پپلاں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر و سابق ایم پی اے ملک محمد فیروز جوئیہ نے کی۔

اجلاس کے مہمانانِ خصوصی ملک عطا محمد اعوان چیئرمین مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانی لندن اور حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری تھے ، جبکہ تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد محمود ورک جٹ نے میزبانی کی۔اجلاس میں کندیاں، ہرنولی، پپلاں اور دیگر علاقوں سے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔قررین نے کہا کہ ضلع میانوالی آج بھی مسلم لیگ (ن) کو تعمیر و ترقی کی علامت سمجھتا ہے ۔ آخر میں میزبان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں