سالانہ صفائی اور مرمت مکمل ،تھل کینال میں پانی کی فراہمی کا اعلان

 سالانہ صفائی اور مرمت مکمل ،تھل  کینال میں پانی کی فراہمی کا اعلان

کندیاں(نمائندہ دنیا )تھل کینال کی سالانہ صفائی اور مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد نہر میں پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق تھل کینال میں 15 فروری سے دوبارہ پانی چھوڑ دیا جائے گا۔۔۔

 جس کے بعد نہری نظام بتدریج مکمل طور پر بحال ہو جائے گا محکمہ انہار نے تمام زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں، کھیتوں اور آبپاشی کے نظام کی پیشگی تیاری مکمل کر لیں تاکہ پانی چھوڑے جانے کے بعد کسی قسم کی دشواری یا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مزید کہا گیا ہے کہ نہر میں پانی کی روانی مرحلہ وار بحال کی جائے گی، اس لیے زمیندار حضرات صبر و تحمل سے کام لیں اور نہری حدود میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تجاوزات سے اجتناب کریں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں