شہری کھلے مین ہولز ،آوارہ کتوں کی اطلاع دیں، مدثر ممتاز

شہری کھلے مین ہولز ،آوارہ کتوں  کی اطلاع دیں، مدثر ممتاز

بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ ان کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلدیہ بھلوال کی آمدن 3 کروڑ روپے سے بڑھ کر 13 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

 وہ بھلوال کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ خطرناک مقامات، کھلے مین ہولز، گہرے تالابوں اور آوارہ کتوں کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔فد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں